اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں کل ہوں گی مد مقابل

152

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پیر کو واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے کانٹے دار مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں اور ایونٹ میں واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد کی ٹیم پانچ میں سے تین میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ لاہور نے پانچ میچوں میں سے صرف دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔ میگا ایونٹ میں 23 فروری کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیمیں دبئی میں پنجہ آزما ہوں گی۔