صنعتی اداروں کے شرح ترقی میں اضافہ

146

گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17 ء کے پہلے چھ ماہ میں جولائی تا دسمبر کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ (ایل ایس ایم) کی شرح ترقی میں 3.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت ملک میں بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں بعد تعمیرات کے شعبہ کی سرگرمیوں میں اضافہ سے لوہے اور سٹیل کی صنعت کی شرح ترقی میں 15.63 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق الیکٹرونکس مینو فیکچرنگ کے شعبہ کی شرح نمو میں 14.35 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور نان مٹیلک منرل پراڈکٹس میں 9.31 فیصد، پیپراینڈ بورڈ 5.69 فیصد اور فرٹیلائیزر 3.47 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق مختلف صنعتوں کی شرح نمو میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں ہونے والے اضافہ سے بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئی ہے جس سے موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ایل ایس ایم کی شرح ترقی میں 3.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔