امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی

185

امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ آئندہ دوہفتوں میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی ہے۔

نیویارک میں مارچ کیلئے قدرتی گیس کے سودے 7.1 سینٹ (2.4 فیصد) کم ہوکر 2.854 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ میں طے پائے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے گیس کی کھپت موجودہ سطح (96.9 ارب مکعب فٹ) سے کم ہوکر 91.2 ارب مکعب فٹ اور اس سے اگلے ہفتے 81.2 ارب مکعب فٹ رہنے کی توقع ہے۔