کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن منایا جائے گا

204

پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں سماجی انصاف کا عالمی دن (ورلڈ ڈے آف سوشل جسٹس) کل 20 فروری برو زپیر کو بھر پو ر طریقے سے منایاجائیگا۔

اس موقع پر مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور سماجی انصاف کی فراہمی سے متعلق خدمات سرانجام دینے والی این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں سیمینارز ، کانفرنسز، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا جس میں اہم سیاسی ، دینی ، مذہبی رہنما ، ماہرین قانون ، دانشور، اہم صحافتی شخصیات ، حقوق انسانی کی تنظیموں کے عہدیداران اور ریٹائرڈ عدالتی حکام بھی خطاب کریں گے۔

اس موقع پر معاشرے میں سماجی انصاف کی اہمیت اور اس کی افادیت کے بارے میں تفصیلی اظہار خیال کیاجائیگا۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 26نومبر 2007ء کو ہر سال 20فروری کو ورلڈ ڈے آف سوشل جسٹس کے انعقاد کی منظوری دی تھی جبکہ پہلی بار سماجی انصاف کا عالمی دن 20فروری 2009ء کو منایاگیاتھا۔

سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر الیکٹرانک میڈیاخصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعت کا اہتمام کیا جائیگا۔