شناختی کارڈ پر بھٹو لکھوانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا،طلال چوہدری

190

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمد طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بلاول خود انسان کے بچے بنیں ، شناختی کارڈ پر بھٹو لکھوا لینے سے کوئی انسان بھٹو نہیں بن سکتا ، جو لوگ شہداء کے جسموں کے ٹکڑے نہیں سنبھال سکے وہ سندھ کی کیا خدمت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی محمد طلال چودھری کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ بینظیر بھٹو کے بیٹے ہیں لیکن انکی زبان سے گفتگو سے یہ بینظیر بھٹو کے بیٹے نہیں لگتے یہ دوسروں کو یہ بتانے والے کہ کون انسان ہیں اور کون نہیں یہ خود انسان کے بچے نہیں شناختی کارڈ پر بھٹو لکھوا لینے سے انسان بھٹو نہیں بنتا اور یہ جعلی بھٹو ہے۔

انہوں نے سندھ کی جو حالت کی ہے آج اسی وجہ سے یہ شہداء کے جسم کے ٹکڑے نہیں سنبھال سکے وہاں جو صحت اور تعلیم کی صورتحال ہے وہاں جو امن و امان کی صورتحال ہے وہ لوگ جو کراچی کا کوڑا نہیں اٹھا سکے جو شہداء کے جسموں کے ٹکڑے نہیں سنبھال سکے وہ سندھ کی کیا خدمت کریں گے بلاول کو صرف غصہ یہ ہے کہ چودھری نثار علی خان انکے والد کو ایکسپوز کرتے ہیں اور ان کے والد کی وہ کہانیاں وہ جو کرپشن کی داستانیں ہیں لوگوں کو بتاتے ہیں صرف اس چیز کا غصہ نکالتے ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ امن و امان اور ان کی کارکردگی کے حوالہ سے دنیا کہتی ہے کہ نواز شریف کی حکومت میں 80 فیصد دہشتگردی میں کمی آئی کراچی پہلے سے زیادہ محفوظ ہوا فاٹا  اور کوئٹہ میں پاکستان کا پرچم دوبارہ لہرایاگیا ان کی کارکردگی پر تنقید کریں اگر گری ہوئی زبان استعمال کریں گے تو پھر اسی طرح کا جواب انہیں ملے گا۔