صومالیہ میں کاربم دھماکہ،35افراد ہلاک، 50سے زائد زخمی

210

صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو میں خودکش کار بم دھماکے میں 35 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔غ

یر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو کے ضلع مدینہ میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو ایک مصروف ترین مارکیٹ میں اڑا لیا جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین ، بچے اور سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ ہم نے مرنے والے افراد کو دیکھا ہے ، جب دھماکہ ہوا اس وقت متعدد افراد جائے وقوعہ پر جمع تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک دس سالہ بچہ اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ادھر صومالیہ میں سرگرم حکومت مخالف گروپ الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔شدت پسند گروپ الشباب ماضی میں اس طرح کے کئی حملے کر چکا ہے۔