اسلام آباد میں 60 ہالٹنگ پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ

150

اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے پیش نظر 60ہالٹنگ پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کی زیر صدارت منعؑقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں اسلام آباد کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کو سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے اجلاس کے دوران وفاقی دارالحکومت کے نئے سیکیورٹی پلان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ساجد کیانی نے کہا کہ یہ فیصلہ آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین کی جانب سے اسلام آباد میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔