کوئٹہ:قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن،35افغان باشندے گرفتار

174

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 35 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران 35 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ جن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔