جلال آباد میں گھر پر دستی بم حملہ ، 11 افراد ہلاک

222

افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایک گھر پر دستی بم حملے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد کے ایک گھر پر دہشتگردوں کی طرف سے دستی بم حملہ کیا گیا ہے ، حملے کے نتیجے میں گھر میں موجود 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق دستی بم حملے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔ حملے کے بعد افغان سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملہ کیوں کیا گیا ہے اس حوالے سے ابھی تک کوئی مضمرات سامنے نہیں آئے۔