وزیراعظم بدھ کو دورہ ترکی کیلئے روانہ ہونگے

206

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف 22 فروری کو دو روزہ دورے پر ترکی جائیں گے جہاں وہ ترک صدر طیب اردوگان اور وزیر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے دورے کے دوران پا ک ترک دو طرفہ تعلقات، باہمی تجارت کے فروغ پر بات چیت کریں گے اس موقع پر خطے میں سیکیورٹی سے متعلق درپیش چیلنجز پر بھی ترکی کی اعلی قیادت سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اپنے دورہ ترکی کے دوران وزیراعظم ترک صدر طیب اردوگان اور وزیراعظم بن علی یلدرم سمیت بھی ملاقات کریں گے۔زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان  تجارتی حجم کو بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔