چین پاکستانی کینو کی نئی منڈی بن گیا

690

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق رواں سیزن کینو کی برآمد میں چین پاکستان کے لئے نئی مارکیٹ بن گیا ہے جہاں 200 ٹن کینو برآمد کیا جاچکا ہے۔

وحید احمد کا کہنا ہے کہ رواں سیزن ملک میں کینو کی مجموعی پیداوار 20 لاکھ ٹن رہی جبکہ3 لاکھ 50 ہزار ٹن کینو برآمد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیاہے جس کی مالیت 20 کروڑ ڈالر ہے۔اب تک 10 کروڑ ڈالر مالیت کا 1 لاکھ 80 ہزار ٹن کینو برآمد کیا جا چکا ہے اور اگلے دو ماہ میں ہدف پورا کرنا ہے۔

وحید احمد کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال کے مقابلے کینو کی برآمد میں 10 فیصد تک کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس کی وجہ پیداواری علاقوں میں ہونے والی دو بار کی ژالہ باری ہے جس نے40 فیصد فصل کو متاثر کیا ہے،فصل متاثر ہونے کی وجہ سے کینو برآمدی معیار کے مطابق نہیں تھا۔