کل دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جائے گا

193

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن آج 21فروری بروز منگل کو منایاجائے گا اس دن کے منانے کا مقصد مادری زبانوں کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔

اقوام متحد ہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں 1999سے مادری زبانوں کا عالمی دن منایاجاتا ہے پنجابی ۔سندھی ۔ سرائیکی ۔بنگالی ۔پشتو ۔بلوچی اور براہوی پاکستان کی قدیم ترین زبانیں ہیں پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان پنجابی ہے جسے48 فیصد افراد بولتے ہیں سندھی 12فیصد ۔

سرائیکی10 فیصد ۔ پشتو ۔ اردو اور انگریزی8,8 فیصد ۔بلوچی3 فیصد ۔ہند کو2 فیصد جبکہ براہوی زبان ایک فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں۔