شام، ترک طیاروں کی بمباری سےداعش کے 28 دہشتگرد ہلاک

261

شمالی شام میں ترک جنگی طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 28 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 18 ٹھکانوں، 2کمان کنٹرول مرکز ،اسلحے کے ڈپوں اور اسلحے اور گولہ بارود سے لدی ہوئی ایک گاڑی کو تباہ کردیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابقترک مسلح افواج نے شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی کے دائرہ کار میں داعش کے 28 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ فرات ڈھال کاروائی کے 181 ویں روزالباب میں داعش کے 18 ٹھکانوں، دوکمان کنٹرول مرکز،اسلحے کے ڈپوں اور اسلحے اور گولہ بارود سے لدی ہوئی ایک گاڑی پر حملے کر کے انھیں تباہ کر دیا گیا ہے ۔

فضائی کاروائی اور گولہ باری کے نتیجے میں 27 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ادھر شام میں اسد نواز فوجی طیاروں نے اردن کی سرحد سے قریب نصیب نامی علاقے پر بمباری کی جس میں 4 شہری ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ دریں اثنا، دمشق کے ایک علاقے قبون میں بھی اسد نواز قوتوں نے الفیل نامی ای میزائل داغا جس میں 97 افراد زخمی ہوئے۔

قبون کی مقامی انتظامیہ کے رابطہ افسر عوید عواد نے اناطولیہ ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اسد نواز فوج کئی دنوں سے ہمارے محلوں پر حملے کر تے ہوئے جنگ بندی کے معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ شا م کے متحارب گروہوں کے درمیان ترکی اور روس کی ضمانت پر 30 دسمبر سے جنگ بندی کا معاہدہ طے ہوا تھا۔