فلپائن میں طلبا کی بس کو حادثہ، 13 ہلاک

167

فلپائن میں بس حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت سیروتفریح کے لیے جانے والے 13 طلبا ہلاک اور 40  زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن میں طلبا کو سیروتفریح  کے لئے جانے والی بس بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 طلبا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں 3 طلبا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، واقعے میں ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق بس میں ڈرائیور سمیت 50 طلبا اور ایک استاد موجود تھے جب کہ اونچائی پر چڑھتے ہوئے ڈرائیور بس کا کنٹرول کھو بیٹھا جس کے نیتجے میں حادثہ پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والے کئی طلبا کی حالت تشویشناک ہے۔