یورپی یونین سے تعاون جاری رہے گا،امریکی نائب صدر

179

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ امریکا یورپی یونین کے ساتھ تعاون اور پارٹنر شپ جاری رکھے گا۔

یہ بات انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد برسلز کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر کہی۔ مائیک پینس کی طرف سے یورپی یونین اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت اجاگر کرنے کا یہ معاملہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے “بڑی زبردست بات” قرار دیا تھا۔ ان کے اس بیان سے محسوس ہو تا تھا، جیسے وہ یورپی یونین کے ٹوٹنے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہوں۔