شام:طیاس میں بم دھماکہ ، چار روسی فوجی ہلاک

137

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 4 روسی فوجی ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ جمعرات کے روز شامی فوج کے قافلے میں شامل روسی فوجیوں کی گاڑی کو طیاس کے عسکری ہوائی اڈے کے نزدیک ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 4 روسی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 2 فوجی زخمی ہوئے۔ شامی فوج کا قافلہ طیاس کے فوجی ہوائی اڈے سے حمص جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ ستمبر 2015 میں شامی صدر بشار الاسد کے مطالبے پر ماسکو کی فوجی مداخلت کے بعد سے شام میں مارے جانے والے روسی فوجیوں کی مجموعی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

اس دورانیے میں روس کو ایک ہی دن میں سب سے بڑا جانی نقصان اس وقت اٹھانا پڑا تھا جب یکم اگست 2016 کو ہوا تھا جب ملک کے شمال مغرب میں اس کا ایک ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے نتیجے میں 5 روسی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔