سپریم کورٹ سے پاناما کا تابوت ضرور نکلے گا،شیخ رشید

160

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ ہمارے خلاف بھی آیا تو بھی ہم جیت جائیں گے ، میرا ایمان ہے کہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت ضرور نکلے گا ۔

پاناما کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ انصاف ہونے میں تین دن رہ گئے ہیں ، سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت ضرور نکلےگا ۔ حکومت نے انٹرنیشنل لابنگ شروع کر دی ہے ۔ وفود فرانس ، جرمنی ، امریکہ پہنچ گئے اور موصوف خود ترکی کے دورے پر جارہے ہیں ۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں ہماری شکست بھی ہوئی تو جیت جائیں گے۔