نیب اور ایف بی آر پر تنقید بلاجواز ہیں ، دانیال عزیز

166
توہین عدالت کیس،دانیال کو اپنے دفاع میں مزید دستاویزات پیش کر نے کی اجازت
توہین عدالت کیس،دانیال کو اپنے دفاع میں مزید دستاویزات پیش کر نے کی اجازت

پاکستان مسلم لیگ(ن )کے رہنما دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہنا زیادتی ہے کہ ادارے حکومت کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔

منگل کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے حوالے سے افسوس ناک باتیں ہورہی ہیں نیب اور ایف بی آر پر بلاوجہ الزام لگائے جارہے ہیں، یہ کہنا زیادتی ہے کہ ادارے حکومت کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ خان صاحب نے کمیشن کے معاملے پر بھی یوٹرن لیا حکومت نے ریاست کو مزید مضبوط کیا اور دہشت گردی پر قابو پایا۔ ملک کی معاشی ترقی کا اعتراف عالمی ادارے بھی کررہے ہیں مگر خان صاحب تو میں نہ مانوں کی بات پر اڑے ہیں۔