اعصام الحق کو مرسیلی اوپن ٹینس مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست

136

اسٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی مرسیلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

روبن ہاس اور ڈومنک انگلاٹ کی جوری نے اعصام اور فلپ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں روبن ہاس اور ڈمنک انگلاٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعصام الحق اور فلپ کو 7-6 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔