پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل 22 جولائی کو پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کے روز 22 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ میچ مصنوعی روشنیوں میں ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ دمبولا میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور دو وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز برابر کر دی تاہم کولمبو کے مقام پر کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے آئی لینڈرز کو 135 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر ایک بار پھر برتری حاصل کر لی۔