بحرین نے ایران کے قائم مقام ناظم الامور کو رہبر ایران خامنہ ای کے بیان پر احتجاجا طلب کرلیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ نے ایران کے سفیر مرتضی سنوبری کو رہبر ایران خامنہ ای کے بیان پراحتجاج کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے رہبر خامنہ ای نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدے سے شام، عراق، یمن، فلسطین اور بحرین کے مظلوم مسلمانوں کو امداد دینے کے راستے کھلینگے۔