وزیراعظم میاں نوازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی وفد کا استقبال سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن نائف اورسعودی وزیردفاع نے کیا۔ وزیراعظم سعودی شاہی محل روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف،معاون خصوصی طارق فاطمی،وزیر دفاع خواجہ آصف اور سیکرٹری خارجہ اعجاز چودھری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔