مظفر گڑھ میں مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

330

 مظفر گڑھ میں مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

 ریلور ذرائع کے مطابق مال بردار ریل گاڑی کی دو بوگیا مظفر گڑھ کے علاقے میں پٹڑی سے اتری جس کے باعث ریل کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ ریلوی حکام کا کہنا ہے کہ بوگیا پٹڑٰی کی کلپ کھل جانے کے باعث ٹریک سے اتری جبکہ ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے جس جو جلد ختم کرلیا جائے گا۔

 واضح رہے گزشتہ دنوں گوجرانوالہ کے نزدیک مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں انیس افراد شہید جبکہ اسی افراد سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون ، ان کی اہلیہ ، دو بیٹے ، کیپٹن عادل ، کرنل راشد ،میجر عادل ، لیفٹیننٹ کاشف ، لیفٹیننٹ عباس ، لانس نائیک ظفر ، کانسٹیبل اسلم ، ڈرائیور ریاض ، دھوبی ارشد ، سینٹری ورکر سلیم  شامل تھے۔