صدر مملکت ممنون حسین کی پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان سے ملاقات

215

صدر مملکت ممنون حسین نے پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان سے ایوان صدر میں ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔

 ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان سے ملاقات میں دہشت گردوں سے نبرد آزما سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے شہیدوں کےلئے بلندی درجات کی دعا کی جبکہ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔

صدر پاکستان ممنون حسین کا ملاقات میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان سے مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے جوانوں اور عوام کی قربانیاں را ئیگاں نہیں جائیں گی۔