محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران صوبہ سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہوجائیں گی جس سے سندھ بھر میں مون سون بارشوں کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے اور نارووال،سیالکوٹ،لاہور،شیخوپورہ اورقصورمیں بعض مقامات پروقفےوقفےسے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چترال میں ایک ہفتہ سے بارشیں جاری ہیں۔
میٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر،اسلام آباد، راولپنڈی،ہزارہ،گوجرانوالہ،لاہورمیں موسلادھاربارش کا امکان ہے جبکہ اگلے2روزکےدوران پنجاب،کشمیر،خیبرپختونخوامیں مزیدمون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم کوئٹہ،ژوب،نصیرآباد،سبی،قلات میں مزیدبارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔