جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی روایات جدت اختیار کرگئیں

216

عیدالفطرکے موقع پر مبارکباد اور نیک تمناﺅں والے موبائل ایس ایم ایس کا تبادلہ ہوا اور سوشل میڈیا کے ذریعہ پیغامات بھی متحرک رہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کی آمد کے ساتھ بعض روایتی رسم ورواج جدت اختیار کرگئے ہیں۔

عید کارڈز اورمبارکبادوں کے پیغامات اب روایتی طریقوں کی بجائے شارٹ میسیجنگ سروس، موبائل فون کالز، سکائپ، فیس بک، ٹویٹر پیغامات اور وٹس ایپ پر منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں اورجب سے موبائل فون کے شعبہ میں جدید موبائل فون اور انٹرنیٹ روابط کو فروغ ملا ہے ان لائن عید کارڈز کے تبادلوں اور پیغامات بھجوانے میں بھی دت آئی ہے۔

عید الفطرکے موقع پر بھی ملک بھرمیں لاکھوں صارفین موبائل فون و انٹرنیٹ نے مختلف پیکجز کرا کر عید کی مباردکباد دی اور تہنیتی پیغامات کے تبادلے کئے اور ایک دوسرے کو عیدکی خوشیوں میں یاد کیا۔