یونان، بینکس تین ہفتوں کے بعد کھول دیئے گئے

353

یونان میں تین ہفتوں تک بند رہنے والے بینکس ایک بار پھر کھول دیئے گئے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان میں معاشی بحران کے باعث تین ہفتے ملک کے تمام بینکس حکومت کی جانب سے دیئےگئے حکم پر بند کر دیئے گئے تھے تاہم پیر کے روز یونان کے تمام بینکس ایک بار پھر کھول دیئے گئے ہیں۔

 واضح رہے گزشتہ دنوں یونان نے معاشی بحران کے باعث عا لمی مالیاتی اداروں کی شرائط ماننے یا نا ماننے پر ووٹنگ کرائے گئے تھی جس میں گریس کی عوام کی اکثریت نے یورپ کے معاشی بیل آؤٹ پیکج اور سخت مالی شرائط کو مسترد کردیا تھا۔ تاہم یونانی حکومت نے بحران کے باعث ملک کے بینکوں کو بند رکھنے کا حکم دیا تھا