حکومت کا ٹیکسٹائل برآمدات 13 ارب ڈالر سے بڑھا کر 26 ارب ڈالر کرنے کا منصوبہ

202

آئندہ پانچ سالوں میں حکومت نے ٹیکسٹائل برآمدات 13 ارب ڈالر سے بڑھا کر 26 ارب ڈالر کرنے کا ایک منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجہ کے تجارتی اداروں اور برآمد کنندگان کو مراعات دی جائیں گی۔

 ذرائع کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے اضافہ کیلئے بھی حکومت نئی سکیموں کا آغاز کرے گی اور حکومت کی جانب سے مراعات فراہم کی جائیں گی جبکہ جدید انتظامی امور کے استعمال کیلئے ٹیکسٹائل یونٹوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ حکومت 12 ہزار کارکنوں کو ووکیشنل تربیت بھی فراہم کرے گی۔