افغان طالبان نے اتحادی افواج کے خلاف سالانہ حملے کا اعلان کیاہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ کہ نیٹو کے زیر کنٹرول عمارتیں اور افغان فوجی حکام کو نشانہ بنائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی مزاحمت کے باعث قابض ا فواج افغانستان چھوڑ کر بھاگ رہی ہے۔ وہ نہ صرف جشن منا رہے ہیں بلکہ جمعے کے روز سے نیٹو، افغان افواج کے خلاف موسم بہار کے سالانہ حملوں کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان حکومت اور فوج نیٹو کی اتحادی ہے۔ ان کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔