لاہور:شادباغ میں ایک گھر سے 20 لڑکی کی لاش برآمد

259

لاہور شادباغ میں ایک گھر سے 20 سالہ لڑکی کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی نے خود کشی کی ہے ۔

لاہور میں شادباغ کے علاقے بھگت پورہ کے ایک گھر سے بیس سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی شناخت شگفتہ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ گھر کی ملازمہ ہے ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے ۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بظاہر لڑکی کی خودکشی کی ہے مگر اصل حقائق مکمل تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے ۔