نیویارک: اقوام متحدہ نے ایران جوہری معاہدے کی توثیق کر دی

200

توثیق اور دھمکی ساتھ ساتھ ۔ اقوام متحدہ نے ایران جوہری معاہدے کی توثیق کر دی ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی توثیق کردی ہے ۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے ایران کو وارننگ بھی جاری کی ہے کہ اگر ایران نے معاہدے کی پاسداری نہ کی تو ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی ۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے میں ایران نے معاہدے میں طے کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایٹمی ہتھیار نہیں بنائےگا ۔