لندن پولیس فورس کی پہلی خاتون میٹروپولیٹن پولیس کمشنر تعینات

141

لندن پولیس فورس کی 188 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک تخاون کو میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر تعینات کر دیا گیا۔

کریسیڈا ڈک نے کہا ہے کہ وہ اس تقرری پر بہت خوش ہیں۔ نئی تقرری میں 56 سالہ کریسیڈا کی تنخواہ 2 لاکھ 70 ہزار 468 پاؤنڈ سالانہ ہوگی۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ 1983ء میں پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ 2009ء میں لندن میٹرو پولیس کی پہلی اسسٹنٹ تعینات ہوئیں۔ 2014ء میں سکاٹ لینڈ یارڈ چھوڑ کر وزارت خارجہ میں نہایت حساس پوسٹ پر کام کیا۔