ترکی:خواتین فوجیوں کو سکارف پہننے کی اجازت مل گئی

237

ترکی کی خواتین فوجیوں کو سر پر سکارف لینے کی اجازت دیدی گئی۔

واضح رہے کہ 1980ء کی دہائی میں قومی اداروں میں خواتین کے سکارف کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی تاہم موجودہ صدر طیب اردوان کا موقف ہے کہ یہ پابندی ماض میں تنگ نظری کی وجہ سے لگائی گئی تھی۔

گذشتہ دہائی میں اسکولوں ، یونیورسٹیوں اور سول سروسز میں خواتین کو سکارف پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ ترکی کا قانون سیکولر ہے، 1920ء سے اب تک سرکاری طور پر ریاست کا کوئی مذہب نہیں۔