پاک فوج کی چترال میں امدادی سرگرمیاں جاری ، آئی ایس پی آر

240

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے چترال میں سیلاب سے متاثرین کے لئے 8 ٹن اشیائے خوردونوش پہنچا دی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی گرمیاں جاری ہیں ۔

چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے اب تک 8 ٹن اشیائے خوردونوش چترال کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کر دیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی سامان گرم چشمہ، کیلاش ویلی، اپرچترال میں سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کے ہیلی کاپٹروں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 50 افراد کو ریسکیو کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔