سرینگر:بھارتی فوجیوں پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

138

مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد نے قابض بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کر کے 3 فوجیوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فوجی اہلکار پٹرولنگ پر تھے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے میں ایک عام شہری بھی مارا گیا جب کہ زخمی فوجی اہلکاروں میں سے 2کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

واقعہ کے بعد بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پورے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے باعث قابض فوج پر حملوں میں شدت آ چکی ہے اور رواں ماہ یہ بھارتی فوجیوں پر اس قسم کا چوتھا حملہ ہے۔