پی ٹی آئی نے مریم نواز کے دستخط والی دستاویزات عدالت میں جمع کروا دیں،فواد چوہدری

193

پاناما کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے کی ۔ دوران سماعت وقفے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج عدالت عظمیٰ نے پی ٹی آئی کےوکیل نعیم بخاری نے 30 نکات تحریری طور پر ججز کو فراہم کیے ، مریم نواز نے شیئرز ایل زیڈ کمپنی کو فراہم کیے۔ منروا کمپنی کی وہ دستاویزات بھی عدالت میں جمع کرائیں گئیں جن پر مریم نواز شریف کے دستخط موجود تھے ۔ یہ وہ دستاویزات تھیں جو پر نواز شریف کے وکیل عدالت کو بتایا تھا کہ یہ مریم نواز کے دستخط جعلی ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منرواکمپنی کی ایک دستاویز پر مریم نواز کے دستخط ہیں ، نعیم بخاری نے وہ رجسٹر فراہم کیاجس میں مریم نے شیئرز دینےکی خواہش کی۔