لاہور:ڈیفنس میں دھماکہ،7 افراد جاں بحق ، 15 سے زائد زخمی

185

لاہور میں ڈیفنس کے علاقے زیڈ بلاک مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہیں ۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر زیر تعمیر پلازہ میں دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔دھماکے سے چار گاڑیاں اور 12 سے زائد موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں ، دھماکے سے عمارت بری طرح متاثر ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق دھماکہ ریسٹورنٹ کے بیسمنٹ میں ہوا ہے ۔ جہاں پرلوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ فوج کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ۔ بی ڈی ایس کے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 20 سے 25 کلوگرام تک دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں ڈیفنس کے علاقے زیڈ بلاک مارکیٹ میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد کے جاں بحق جبکہ آٹھ سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے ۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کو جنرل اسپتال منتقل کردیا ہے ۔ ج

جنرل اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 15 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے اکثر کی حالت نازک ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ اتنا زور تھا کہ قریبی کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں ، عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ہے ۔

 پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ڈیفنس زیڈ بلاک کی زیر تعمیر پلازہ میں دھماکہ ہوا ۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے متعدد افراد کے زخمی ہونے اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔