کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر سہراب گوٹھ کے قریب ایف آئی اے حکام نے چھاپہ مارکر 11 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سپرہائی وے سہراب گوٹھ پر واقع افغان بستی سے ایف آئی اے حکام نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر 11 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے حکام کے مطالبے پر گرفتار ملزمان سفری دستاویزات پیش نہیں کرسکے ۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔