ایران کی برازیل سے ڈھائی لاکھ ٹن خام چینی کی خریداری

130

ایران نے برازیل سے ڈھائی لاکھ ٹن خام چینی خرید لی۔

ایرانی کسٹمز ذرائع کے مطابق ایرانی درآمد کنندگان نے برازیل سے ڈھائی لاکھ ٹن خام چینی منگوا لی ہے جس کی پہلی کھیپ ایران پہنچ چکی ہے۔

عالمی مارکیٹ سے ایران نے گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے بعد اس سال یہ پہلی شپمنٹ منگوائی ہے،خام چینی کی دو سے تین مزید شپمنٹس کی آمد اسی ماہ متوقع ہے۔

ماہ مارچ میں ایران کے نئے سال ’’ نوروز‘‘کے دوران چینی کی کھپت بڑھ جاتی ہے جس کے پیش نظر ایرانی حکومت نے 4 لاکھ ٹن خام چینی کی درآمد کے لئے پرمٹس جاری کئے ہیں،ایران ہر سال اوسطاً 9 لاکھ ٹن کام چینی درآمد کرتا ہے ۔