ایشون نے گریم سوان کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

136

بھارتی کرکٹ ٹیم کے باؤلر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ میں گریم سوان کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ میں سابق انگلش سپنر گریم سوان کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں یہ کارنامہ گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں میٹ رینشا کی وکٹ لے کر انجام دیا۔

اس طرح وہ ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے بھارت کے چھٹے اور دنیا کے 38ویں پلیئر بن گئے ہیں۔ گریم سوان نے 255 وکٹیں لے رکھی ہیں، ایشون نے گزشتہ روز میٹ رینشا کو آؤٹ کرکے 256 واں شکار کیا، ٹیسٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ سری لنکاکے سابق عظیم سپنر متھایا مرلی دھرن کے پاس ہے انہوں نے 800 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔