پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ مستحکم قرار

133

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ کو مستحکم قرار دے دیا۔ معاشی نمو، منافع بخش ماحول اور بہتر فنڈنگ کے سبب ریٹنگ مستحکم رہی۔موڈیز نے یہ بھی کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی وجہ سے قرض گیری بڑھے گی۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں پر تفصیلی جائزہ دیا ہے ۔موڈیز کے مطابق معاشی نمو، منافع بخش ماحول اور بہتر فنڈنگ کے سبب پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ مستحکم رہی ہے۔پاکستان کی معاشی نمو رواں مالی سال میں4 اعشاریہ 9 فیصدرہے گی۔معاشی نمو سے بینک منافع بخش رہیں گے۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ مالی سال میں پاکستان کی معاشی نمو 5 فیصد رہنے کی توقع ہے ۔یہ بھی کہا ہے کہ آئندہ 18مہینوں میں بینکوں کی قرض گیری میں 12سے 14فیصد اضافہ ہوگا ۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی وجہ سے قرض گیری بڑھے گی ۔

بینکوں کی ریٹنگ کے لیے حکومتی قرض گیری سب سے بڑا مسئلہ ہے۔موڈیز کے مطابق پاکستانی بینکوں کے غیر فعال قرض 2016کے اختتام پر11اعشاریہ 3فیصد رہے ہیں۔جبکہ میں پاکستانی بینکوں کے غیر فعال قرض میں کمی ہوگی۔ریٹنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ ترسیلات زر سے بینکوں کے ڈپارٹس بڑھیں گے اورلیکوڈٹی بہتر ہوگی ۔