عراق میں “دہشت کا گڑھا” نامی اجتماعی قبر

202

عراق کی وفاقی پولیس نے موصل شہر سے 20 کلومیٹر جنوب میں ایک بڑے گڑھے کا کنٹرول حاصل کر لیا ۔ یہ گڑھا مقامی افراد  میں “دہشت کا گڑھا “کہ نام سے مشہور ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق عراق کی وفاقی پولیس نے موصل شہر سے 20 کلومیٹر جنوب میں ایک بڑے گڑھے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جو عراقی شہریوں میں “دہشت کا گڑھا” کے نام سے معروف ہے۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ  داعش تنظیم اس کو اجتماعی قبر کے طور پر استعمال کیا کرتی تھی۔

مقامی آبادی اس گڑھے سے متعلق کہنا ہے کہ داعش نے اس گڑھے کے قریب ہزاروں افراد کو موت کے گھاٹ اتارا اور پھر ان کی لاشوں کو اس دہشت کے گھڑے میں پھینک دیا۔  داعش کی قید سے آزاد ہونے والے بتاتے ہیں کہ شدت پسند تنظیم کے ارکان تفتیش کے لئے گرفتار قیدیوں کو دھمکایا کرتے تھے کہ داعش سےتعاون نہ کرنے کے جرم میں انہیں اس گڑھے کی گہرائیوں میں پھینگ دیا جائے جس کا واضح مطلب موت ہوتا تھا ۔