زمین کے سائز جتنے 7 سیاروں کا نظام دریافت

158

ماہرین فلکیات نے ایک ہی ستارے کے گرد زمین کے سائز جتنے 7 سیاروں کا نظام دریافت کرلیا،تمام سیارے زمین کے سائز اور حجم سے مماثلت رکھتے ہیں اور ان کا زیادہ تر علاقہ پتھریلا ہے ۔

تحقیقی جریدے نیچر کی رپورٹ کے مطابق ان سیاروں میں سے 3 کا ماحول پانی کی موجودگی کے باعث زندگی کے لیے سازگار ہوسکتا ہے ۔ان سیاروں کی زمین سے قربت ہے اوریہ معتدل زون میں ہیں۔

ان سیاروں کا پانی نہ ہی اتنا گرم ہے کہ فوری بھاپ بن جائے اورنہ اتناسرد ہے کہ ہر چیز منجمد ہوجائے۔یونیورسٹی آف کیمبرج کے سائنسدان اماری ٹرائیوڈ نے کہاکہ ہم نے دوسرے سیاروں پر زندگی کے آثار کا کھوج لگانے کے حوالے سے اہم قدم اٹھا یا ہے۔