عراق، داعش کے حملہ میں 15 محافظ ہلاک

206

عراق میں داعش نے ا ردن کی سرحد کے نزدیک حملہ کر کے کم از کم 15 محافظوں کو ہلاک کر دیا۔

جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے سرحدی محافظ کے حوالہ سے بتایا کہ داعش نے ایک خود کش کار بمبار اور مسلح افراد کی مدد سے سرحدی محافظوں پر اچانک حملہ کیا اور کئی اطراف سے کئے جانے والے اس حملہ میں 15 بارڈر گارڈز ہلاک ہو گئے جن میں دو افسران بھی شامل ہیں ۔ مقامی حکام نے داعش کے اس حملہ اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔

دوسری جانب داعش نے شام کے شہر الباب کے قریب شامی باغیو ں کے خلاف داعش کے ایک بڑے خودکش کار بم دھماکے میں  45افراد جاں بحق اور70 کے قریب زخمی ہو گئے۔ حملے کے وقت عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد چیک پوسٹ پر موجود تھی جو الباب میں اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت کے منتظر تھے۔