یمن کے فوجی اڈے پر خودکش حملہ ، 8 افراد ہلاک

141

یمن میں فوجی اڈے کے داخلی دروازے پر خود کش حملہ نے اپنی گاڑی بم دھماکہ سے اڑادی جس کے نتیجہ میں 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ۔

 جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے سیکورٹی ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ آبیان صوبہ کے دارالحکومت زنجبار سے55 کلومیٹرز دور دوسرے بڑے شہر عدن میں نجدا کیمپ پر بمبار نے خوسد کو گاڑی سمیت دھماکہ سے اڑایا۔ س

سیکورٹی فورسز کی بروقت فائرنگ کے باعث خود کش بمبار فوجی اڈے کے اندر داخل نہیں ہو سکا ۔ اس خود کش بمبار کے ساتھی دیگر حملہ آور بھی فائرنگ کے باعث فوجی اڈے میں داخل نہیں ہو سکے ۔

دوسری جانب عراق میں داعش نے ا ردن کی سرحد کے نزدیک حملہ کر کے کم از کم 15 محافظوں کو ہلاک کر دیا۔ داعش کے اس حملے میں ہلاک ہونے والے سپاہیوں میں دو افسران بھی شامل ہیں ۔ عراقی حکام کی جانب سے بھی اس حملے کی باقاعدہ طور پر تصدیق کردی گئی ہے۔