اسٹیون سمتھ اوسط کے اعتبار سے بھارت کے خلاف ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اوسط کے اعتبار سے ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز گزشتہ روز پونے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں حاصل کیا۔
اسٹیون سمتھ نے بھارت کے خلاف 14 اننگز میں 92.36 کی اوسط سے ہزار رنز مکمل کئے جس میں چار سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے ویکس سرفہرست ہیں، انہوں نے 15 اننگز میں 106.78 کی اوسط سے ہزار رنز بنائے۔