ایشون کا ریکارڈز بنانے کا سلسلہ برقرار

136

ایشون نے گیلسپی اور گارنر کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق آسٹریلوی باؤلر جیسن گیلسپی اور ویسٹ انڈیز کے جوئل گارنر کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 36ویں باؤلر بن گئے ہیں۔

ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے گیلسپی اور گارنر کا ریکارڈ توڑا ہے، دونوں باؤلرز نے 259 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ ایشون نے اب تک 46 میچز میں 260 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔