زہریلی مکڑی کا بچے پر جان لیوا حملہ

162

آسٹریلوی مہلک ترین مکڑی کے کاٹنے سے متاثرہ لڑکے کو ریکارڈ تریاقی 12 خوراکیں دے کر زندہ بچا لیا گیا۔

آسٹریلوی مہلک ترین مکڑی کے کاٹنے سے متاثرہ لڑکے کو ریکارڈ تریاقی خوراکیں دے کر زندہ بچا لیا گیا جبکہ متاثرہ لڑکے کو زندہ بچانے کے لئے اینٹی وینم 12 خوراکیں یکے بعد دیگرے دی گئیں ۔

ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت سڈنی کے شمالی علاقہ میں میتھیو میچیل نامی لڑکا گھر کی صفائی کے دوران اپنے والد کی مدد کر رہا تھا کہ اسی دوران والد کے پرانے جوتے میں رینگنے والی فنل ویب نامی مکڑی نے میتھیو کی انگلی پر اپنے پنجے گاڑ دیئے جس پر میتھیو کو تکلیف اور زہریلے اثرات سے بچانے کے لئے فوری قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نے میتھیو کو اینٹی وینم ( تریاق) کے 12 کی تعداد میں ریکارڈ ٹیکے لگائے تب کہیں جا کر میتھیو کی جان میں جان آئی اور ڈاکٹرز اسے زندہ بچانے میں کامیاب ہو گئے ۔ بعدازاں پکڑی گئی مکڑی کو آسٹریلیئن ریپٹائل پارک پہنچا دیا گیا جہاں اس مکڑی کے زہر کا تریاق بنایا جا ئے گا۔