آسٹریلیا کے سٹیو او کیفی بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ اننگز میں بہترین باؤلنگ کرنے والے تیسرے غیرملکی لیفٹ آرم سپنر بن گئے۔
کیفی نے بھارت کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 35 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، بھارتی سرزمین پر بطور لیفٹ آرم سپنر ٹیسٹ اننگز میں بہترین باؤلنگ کا اعزاز ویریٹی کو حاصل ہے جنہوں نے 1934ء میں چنائی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 49 رنز دے کر 7 وکٹیں لی تھیں، دوسری بہترین باؤلنگ کا اعزاز کلارک کے پاس ہے جنہوں نے 2004ء میں ممبئی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 9 رنز کے عوض 6 وکٹیں لی تھیں۔