پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں سے باخبر ہیں ، چین

193

چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں سے باخبر ہے ۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمیں پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے متاثرین اوران کے خاندانوں سے ہمدردی اور جانی نقصان پر افسو س ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں سے چین باخبرہے، عوام کی جان و مال کے تحفظ کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ گینگ شوانگ نے کہاہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح حاصل کریگا،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کواہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے،پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔